ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان بھارتی وزارت خارجہ امور کے 17 مارچ ہے بیان کو بے بنیاد، گمراہ کن اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے مسترد کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان بھارتی وزارت خارجہ امور کے 17 مارچ ہے بیان کو بے بنیاد، گمراہ کن اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے مسترد کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی وزارت خارجہ امور کے 17 مارچ کے بیان کو بے بنیاد، گمراہ کن اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے مسترد کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی بیان افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف پاکستان کی جاری کارروائیوں سے متعلق ہے۔ افغانستان سرزمین سے پاکستان مخالف دہشت گردی کی بھارتی سرپرستی اور خطے میں اس کے تاریخی منفی کردار کے تناظر میں یہ بیان کھلی منافقت اور دوہرے معیار کی عکاسی ہے۔ بیان ایسے ملک کی جانب سے آیا ہے جس کی قیادت اندرونِ ملک سیاسی مفاد کے لیے اسلاموفوبیا کو ہوا دینے اور اپنی مسلم آبادی کے خلاف تشدد کی ذمہ داری قبول نہیں کرتی۔ 

ترجمان نے کہاکہ حال ہی میں اسی قیادت نے ایک ایسے قابض طاقت کی کھلی حمایت کا اعلان کیا جو ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل میں ملوث ہے۔ یہ نہایت مضحکہ خیز ہے کہ ماضی میں اپنے ہمسایہ ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے والا ملک اب بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ چارٹر کے اصولوں پر بات کرے۔ ایسے بیانات اس حقیقت سے توجہ نہیں ہٹا سکتے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو دبانے اور انہیں اس سے محروم رکھنے میں مصروف ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ بھارتی عمل متعلقہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستان کی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کی حمایت بند کرے، ان میں وہ گروہ بھی شامل ہیں جو اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ بھارت پاکستان کی کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر بے جا تنقید سے باز آئے۔