ویب ڈیسک: مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔
ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 98 اعشاریہ دو ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہاہے جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 108ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں ڈھائی فیصد جبکہ برینٹ کروڈ کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ہوگیا۔
دوسری جانب قطری وزارت خارجہ نے ایران کی گیس تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی تنصیبات پر حملے عالمی توانائی کی سلامتی اور ماحول کیلئے خطرہ ہیں،فریقین احتیاط سے کام لیں،عالمی قوانین کی پاسداری کریں۔