سٹی 42: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے اینتھم کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے گلورکار کے نام کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں ایک بار پھر نامور گلوکار عاطف اسلم اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ پی ایس ایل گیارہ کے اینتھم کا تھیم “بیٹ پہ کھیلیں گے” رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عاطف اسلم پہلے بھی پی ایس ایل میں آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔