سٹی 42:فیڈرل بورڈ نے بیرونِ ملک امتحانات سے متعلق اہم اعلامیہ جاری کر دیا۔
خطے میں جنگی صورتحال اور غیر یقینی حالات کے باعث اہم فیصلہ زیر غور ہے ۔
ایف بی آئی ایس ای کے ایس ایس سی 2026 امتحانات 31 مارچ سے شیڈول ہیں ۔ سیکیورٹی صورتحال برقرار رہی تو بیرونِ ملک امتحانات مؤخر کیے جا سکتے ہیں۔
امتحانات عیدالفطر کے بعد دوبارہ شیڈول کیے جانے کا امکان بھی ہے ۔
ایف بی آئی ایس ای کی طلبہ اور والدین کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل امتحانی انتظامات کے لیے مشاورت جاری ہے ۔
حکومتی پابندیوں یا لاجسٹک مسائل کی صورت میں نیا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔