ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپریشن غضب للحق؛پاک، افغان سرحدکے قریب دراندازی کی بڑی کوشش ناکام

آپریشن غضب للحق؛پاک، افغان سرحدکے قریب دراندازی کی بڑی کوشش ناکام
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاک فوج نےبروقت کارروائی کرکے پاک افغان سرحدکے قریب  دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج شمالی وزیرستان میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف منظم اور مؤثر کارروائیاں کر رہی ہے،پاک افغان سرحد کے مواز کلے کے سرحدی علاقے میں افغان طالبان دراندازی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم پاک فوج کی بروقت کارروائی نے دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف پاک افوج کی منہ توڑ اور مؤثر کارروائیاں جاری  ہیں،پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے دوران متعدد افغان طالبان جہنم واصل جبکہ دیگر پوسٹیں چھوڑ کرفرار ہوگئے، پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے کمپاؤنڈ اور ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر مکمل تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔