ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور: وزیر اعلیٰ ہاؤس کی سکیورٹی سخت، سپیشل برانچ اور ایف آر پی اہلکار تبدیل

پشاور: وزیر اعلیٰ ہاؤس کی سکیورٹی سخت، سپیشل برانچ اور ایف آر پی اہلکار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک رحمان :پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق سپیشل برانچ کے 27 رکنی عملے کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی پر تعینات فرنٹیئر ریزرو پولیس (ایف آر پی) کے 14 اہلکاروں کو بھی ہٹا کر ان کی جگہ 39 نئے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، حکام کے مطابق یہ تبدیلیاں سکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کی گئی ہیں جبکہ آئندہ دنوں میں مزید ردوبدل بھی متوقع ہے۔

 ذرائع کے مطابق سپیشل برانچ کا عملہ طویل عرصے سے ایک ہی مقام پر تعینات تھا، جس کے باعث اندرونی سرگرمیوں کی معلومات کے باہر جانے کا خدشہ بڑھ گیا تھا، حساس معلومات کے مسلسل لیک ہونے پر حکام نے شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

 مزید بتایا گیا ہے کہ نئے تعینات کیے جانے والے اہلکاروں کے انتخاب میں غیر معمولی احتیاط برتی جا رہی ہے تاکہ سکیورٹی کے نظام کو ہر لحاظ سے مضبوط بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد وزیر اعلیٰ ہاؤس کی سکیورٹی کو یقینی بنانا، انتظامی امور کو بہتر بنانا اور حساس معلومات کی مکمل رازداری کو برقرار رکھنا ہے۔