ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو اے ای کیلئے پی آئی اے کی پروازوں میں تبدیلی، فجیرہ روٹ عارضی معطل

یو اے ای کیلئے پی آئی اے کی پروازوں میں تبدیلی، فجیرہ روٹ عارضی معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز  نے متحدہ عرب امارات کیلئے اپنی پروازوں سے متعلق اہم اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آئندہ 48 گھنٹوں کیلئے فجیرہ جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ خلیجی ممالک میں موجودہ سکیورٹی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کے شہر Al Ain کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بدستور جاری رہیں گی، جبکہ فی الحال صرف العین کیلئے فلائٹ آپریشن برقرار رکھا جائے گا۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات معمول پر آنے کے بعد دیگر پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے شیڈول سے متعلق بروقت معلومات حاصل کرتے رہیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔