ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز کاعید پر زائد کرایوں کی وصولی کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعلیٰ مریم نواز کاعید پر زائد کرایوں کی وصولی کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز  شریف نے عید کے موقع پر مقررہ کرایوں سے زائد وصولی کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کر دی۔

وزیراعلیٰ نے تمام اضلاع میں مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے، جبکہ زائد کرایہ وصولی اور ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ روکنے کے لیے فیلڈ میں مسلسل چیکنگ کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

انہوں نے تمام بس اسٹینڈز پر کرایہ نامے نمایاں آویزاں کرنے، صفائی ستھرائی برقرار رکھنے اور انتظار گاہوں میں بیٹھنے کے مناسب انتظام اور پنکھوں کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

مزید برآں روزہ دار مسافروں کے لیے افطار کا اہتمام کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے تاکہ سفر کے دوران شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ عید کے موقع پر گھروں کو لوٹنے والے غریب مسافروں کے استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سماج دشمن عناصر کی آمدورفت پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ عید کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔