ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھر سے آتی جاتی لڑکیوں کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار

گھر سے آتی جاتی لڑکیوں کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں اوباش شخص  کو گرفتار کر لیا گیاہے۔
ملزم اسد مبینہ طور پر گھروں سے آنے جانے والی لڑکیوں پر آوازیں کستا اور نازیبا اشارے کرتا تھا۔
پولیس کو اطلاع ملنے پر ایس ایچ او شالیمار علی حسن نے بروقت کارروائی کی۔ ایس پی سول لائنز چوہدری کے مطابق  ملزم اسد کو بھوگیوال روڈ سے ٹریس کیا گیا،۔
پولیس کے مطابق، ملزم کی نازیبا حرکات ویڈیو فوٹیج میں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔
اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ اس بات کی مثال ہے کہ ہراسگی جیسے معاملات میں بروقت اطلاع دینے اور پولیس کی فوری کارروائی کتنی اہم ہوتی ہے۔