سٹی42: پی ٹی آئی کی قیادت بی ایل اے کے دہشتگردوں کی مذمت اور پاک فوج کے جوانوں اور شہدا جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کر کے مکر گئی۔
گیارہ مارچ کو بلوچستان کے ویران علاقے مین بی ایل اے کے دہشتگردوں نے عورتوں اور بچوں سے بھری ٹرین جھعفر ایکسپریس کو اسلحہ کے زور پر روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا اور متعدد مسافروں کو شہید کر دیا تھا۔ اس سانحہ کی پاکستان میں تو مذمت کی ہی گئی ، دنیا بھر کی حکومتوں اور عوام نے بھی اس ظالمانہ دہشتگردی کی مذمت کی اور پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
پاکستان میں پی ٹی آئی ن کے لاہور کے کارکنوں نے آج لاہور میں ایک ریلی نکال کر جعفر ایکسپریس دہشتگردی کی مذمت کرنے اور شہید شہریوں اور فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔
آج پاکستان تحریک انصاف نے یہ ریلی منسوخ کردی۔
پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے ریلی نکالنے سے منع کردیا، سینئر قیادت نے اکمل خان باری کو سیاسی سرگرمی سے روک دیا۔