ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردی کیخلاف قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس؛ آرمی چیف کی  پچاس منٹ کی تفصیلی بریفنگ

دہشتگردی کیخلاف قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس؛ آرمی چیف کی  پچاس منٹ کی تفصیلی بریفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان کی قومی اسمبلی کے فلور پر آج قومی سلامتی کمیٹی کا خاص اجلاس ہو رہا ہے جس میں وزیراعظم شہباز نے  کی نوٹ کے ساتھ ابتدا کی تھی، اب پاکستان آرمی کے چیف جنرل سید عاصم منیر اور آرمی کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز اپنی مفصل بریفنگز دے چکے ہیں۔ اجلاس جاری ہے۔

اسلام آباد سے مؤثق ذرائع بتا رہے ہیں کہ قومی اسمبلی کے فلور پر قومی سلامتی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔

 دہشتگردی کیخلاف قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس؛ آرمی چیف کی  پچاس منٹ کی تفصیلی بریفنگ ہو چکی ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ڈی جی ملٹری آپریشنز نے کمیٹی  شرکاء کو بریفنگ دی ہے۔

آرمی چیف نے 50 منٹ تک گفتگو کی اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کی کارروائیوں ، کامیابیوں اور حکمت عملی کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشنز نے 30 منٹ تک بریفنگ دی، آرمی چیف کی شرکاء کو بریفنگ کے بعد 15منٹ کا وقفہ کردیا گیا۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے صوبہ خیبرپختونخوا کی داخلی و خارجی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے بھی خطاب کیا، 

اب  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کمیٹی سے خطاب کر رہے ہیں۔
 دہشت گردی کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تفصیلی دی اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔ 

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت جاری ہے، اجلاس اِن کیمرہ ہو رہا ہے جس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

دہشت گردی سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی اور سیکیورٹی رہنما شریک ہیں، عسکری قیادت کی جانب سے ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جا رہی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر خزانہ، وزیراعلیٰ کے پی، گورنر پنجاب، وزیر دفاع اور دیگر شریک ہیں۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بیرون ملک ہونے کے باعث قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے، محسن نقوی آج شام وطن واپس پہنچیں گے۔

اجلاس میں پارلیمنٹ  میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد کردہ نمائندے شرکت کر رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی اس اہم ترین اجلاس میں نہیں موجود۔ متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا۔