ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہورہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 24 قیراط سونا مزید 13 ڈالر فی اونس مہنگا ہوگیا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں 24 قیراط سونا 3010 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 15 ہزار 600 روپے سے زائد پر فروخت ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 14 ہزار 800 روپے تھی، 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 890 روپے تھی۔