ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوٹل میں بلاکر سابقہ اہلیہ کو بے دردی سے قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

ہوٹل میں بلاکر سابقہ اہلیہ کو بے دردی سے قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹیپو سلطان کے علاقے میں واقع نجی ہوٹل میں سابقہ اہلیہ کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی جمشید عمیر کے مطابق ملزم عادل نے منصوبہ بندی کے تحت سابقہ بیوی ارم کو دھوکے سے شادی کی سالگرہ کے دن گیسٹ ہاؤس پر بلوایا تھا۔ 

ملزم اپنے ساتھ چھری بھی گیسٹ ہاؤس لے کر گیا تھا۔ ملزم نے مقتولہ پر پہلا وار کیا تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی، جس کے بعد ملزم نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پکڑ کر چھری سے 13 وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ 

ایس پی جمشید عمیر کے مطابق ملزم عادل کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو ملزم عادل نے ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں واقعے نجی ہوٹل کے کمرے میں  سابقہ اہلیہ ارم کو قتل کیا تھا۔ مقتولہ کی لاش برہنہ حالت میں ملی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer