عابد چوہدری: لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ایک پولیس اہلکار نے شہری کی موٹرسائیکل چوری کر لی جس کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اہلکار عدنان نے پولیس اہلکار کی حیثیت میں موٹرسائیکل چوری کی۔کلوز سرکٹ کی فوٹیج میں اہلکار کو چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
جوڈیشل ونگ میں تعینات اہلکار عدنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اہلکار عدنان آئس کے نشے کا عادی ہے۔ اہلکار عدنان کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا عمل شروع کردیا گیاہے۔