راوی روڈ:ڈکیتی مزاحمت پر  شہری زخمی،   فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

راوی روڈ:ڈکیتی مزاحمت پر  شہری زخمی،   فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)راوی روڈ پر ڈاکوؤں کا گروہ شہریوں پر گولیاں چلانے لگا۔راوی روڑ میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری عدنان کو ڈاکوؤں نے زخمی کر دیا ۔

موٹرسائیکل سوار ڈاکو زخمی عدنان سے موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے،واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق شہری عدنان نماز فجر کے بعد مسجد سے واک کرنے نکلاتھا،مسجد سےکچھ فاصلے پر ہی ڈاکوؤ ں نے اسے یرغمال بنا لیا۔سی سی ٹی وی کےمطابق شہری عدنان کے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے۔

 سی سی ٹی وی میں ڈاکوؤں کو واردات کر کے باآسانی فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔15 پر اطلاع دینے کے باوجود پولیس 45 منٹ بعد موقع پر پہنچی۔علاقہ مکین کا مطالبہ ہے کہ رہائشیوں کو چور ڈاکووں سے تحفظ فراہم کیا جائے۔