ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلمہ چوک، خوفناک ٹریفک حادثہ،ایک پولیس اہلکار جاں بحق،پانچ افراد زخمی

Kalma chawk,traffic accident,
کیپشن: Rescue 1122,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)کلمہ چوک کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔
 تفصیلات کے مطابق واقعہ کلمہ چوک فلائی اوور پر اس وقت پیش آیا، جب لاہور سے قصور جانے والی کوسٹر کی بریک فیل ہو گئی۔ فنی خرابی کے باعث کوسٹر بے قابو ہو کر ایک کار، رکشہ اور دو موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کانسٹیبل خالد عباس موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ کانسٹیبل نعیم سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوسٹر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سی سی پی او فیاض احمد دیو نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔