(ویب ڈیسک)ہر شخص ہشاش بشاش زندگی بسر کرنا چاہتا ہے،اب ظاہر ہے جوانی میں انسان زیادہ چاک و چوبند ہوتا ہے،اگر آپ چاہتے ہیں زیادہ دیر تک جوان رہیں تو درج ذیل باتوں پر لازمی عمل کریں۔
غذائی ماہرین کے مطابق معمولات زندگی میں کچھ تبدیلیاں کرکے انسان لمبی عمر پاسکتا ہے۔
ماہرین نے مطابق انسان اگر ان تبدیلیوں کو اپنا لے تو وہ 10 سال بعد بھی اپنی موجودہ عمر جیسا ہی نظر آئے گا۔ دالیں اور میوہ جات اپنی خوراک میں لازمی شامل کر یں کیونکہ ان میں بھرپور غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو انسان کے اندرونی اعضا کو بہتر انداز میں کام کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ اپنی غذا میں گائے کا گوشت اور پروسیسڈ فوڈ کو کم سے کم شامل کریں ایسی غذا میں کولیسٹرول بہت زیادہ ہوتا ہے جو دل کی بیماری اور کینسر کا بھی باعث بنتی ہے۔
آرام ضرور کریں لیکن بہت زیادہ آرام طلبی بے حدنقصان دہ ہے، ایئرکنڈیشنز اور سکون و آرام کے عادی افراد زیادہ سے زیادہ سورج کی روشنی میں نکلیں کیونکہ سورج کی روشنی میں بھرپور وٹامن ڈی موجود ہے جو انسان میں تھکاوٹ کو کم اور موڈ کو بہتر کرتا ہے۔
انسانوں میں آج کل وٹامن ڈی کی کمی ہونا عام بات ہے لہٰذا ضروری ہے کہ انسان کے جسم میں کیلشیئم اور فوسفیٹ کی مناسب مقدار شامل ہو اور دن میں کم از کم آدھا گھنٹہ سورج کی روشنی کئی معنوں میں بہتر ہے۔
اسی طرح انسان کو کم از کم 13 گھنٹے بغیر کھائے پیئے رہنا چاہیے کیونکہ اگر آپ پوری رات بھوکے رہیں تو اس سے آپ کے اعضا کو یہ موقع ملتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو بہتر کرنے اور اپنے کام پر توجہ مرکوز کرسکیں اور یہی دائمی مرض کے خطرات کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
خود کو متحرک رکھنے کے لیے ہمیں پورے دن میں کم از کم 10 ہزار قدم چلنا چاہیے۔ یہ نسخہ ایسے لوگوں کے لیے جو ورزش میں زیادہ وقت نہیں گزار پاتے۔