ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون کے ہاتھوں سوتن کا لرزہ خیز قتل؛ وجہ کیا بنی؟

woman murder another woman
کیپشن: Murder
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)لوئر مال کے علاقے میں بیوی اور سوتن کا جھگڑا ،بیوی نے سوتن کو قتل کر دیا ۔ قاتلہ گرفتار کر لی گئی ۔

 پولیس کے مطابق سردار چپل چوک کے رہائشی شوکت کی دونوں بیویوں کا گذشتہ رات جھگڑا ہوا تھا اور دونوں نے ایک دوسرے کو لڑائی کے دوران ٹوٹنے والے ٹیبل کے شیشے مارے جس سے زینب کے ہاتھوں نازیہ کا قتل ہو گیا جبکہ زینب بھی زخمی ہوئی۔

زینب نامی خاتون نے 40 سالہ نازیہ کے اسکے گلے میں شیشہ مارا جس کو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی ۔قاتلہ زینب کو بھی ہسپتال میں علاج معالجہ کروایا جا رہا ہے۔

 ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہناتھاکہ واقعہ میں ملوث ملزمہ زینب کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ورثا سے رابطہ ہو گیا ہے مزید تحقیقات و کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer