ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری کاکروڑوں روپے مالیت کا رقبہ فروخت کرنیوالاملزم گرفتار

 شہری کاکروڑوں روپے مالیت کا رقبہ فروخت کرنیوالاملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راضون نقویٌ)اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی چھاپہ مار کارروائی,جعلی دستاویزات تیار کرکے شہری کا کروڑوں روپے مالیت کا رقبہ فروخت کرنے والے ملزم اعظم بھٹی کو گرفتار کرلیا گیا.

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی ٹیم نےاشتہاری ملزم اعظم بھٹی کو موبائل لوکیشن ٹریس کرکے پنڈی بھٹیاں میں واقع ایک ڈیرہ سے گرفتار کیا، ملزم اعظم بھٹی نے اینٹی کرپشن کی ٹیم پر حملہ کیا تاہم مزاحمت کے باوجود ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے خواجہ آغاکامل نامی شہری کا جعلی مختار نامہ تیار کرکے 4کنال 11مرلے رقبہ محمد خان نامی شخص کو فروخت کردیا تھا۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر احمد افنان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف جلیل خان کی سربراہی میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی,سرکل آفیسر علی اکبر چٹھہ,عابد صدیقی,محمد ذوالفقار,صابر رحمن چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے.

M .SAJID .KHAN

Content Writer