(زین مدنی ) ٹیلی ویژن کے مقبول اداکارمحبوب عالم کو دنیا چھوڑے 26 برس بیت گئے۔
محبوب عالم خان 14مارچ 1948کو پیدا ہوئے، ڈرامہ سیریل وارث میں چوہدری حشمت خان کے کردار کوادا کرنے کے بعد محبوب عالم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔
انہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے منفرد پہچان بنائی، محبوب عالم نے 38 فلموں میں بھی اداکاری کی جن میں 12اردو، 15پنجابی اور 11سندھی فلمیں شامل ہیں۔
ان کی مشہور فلموں میں خاک اور خون ، چن وریام ، فٹا فٹ اور خان بلوچ قابل ذکر ہیں۔ محبوب عالم 18مارچ 1994 کو کراچی میں حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔