ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی زیرصدارت پی ایف اے سائنٹیفک پینل کا اجلاس

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی زیرصدارت پی ایف اے سائنٹیفک پینل کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی زیرصدارت پی ایف اے سائنٹیفک پینل کا اجلاس، گوشت، دودھ ، انڈے، دہی اورآئس کریم کےمعیارپرقانون سازی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سائنٹیفک پینل اجلاس میں گوشت، دودھ، انڈے، دہی اورآئس کریم کے معیار پر بات چیت کی گئی، گندے انڈوں کوتلف کرنے کے حوالے سے قانون سازی بھی زیربحث آئی۔ فروزن میٹ کو لگائے جانےوالی جراثیم کش ادویات، اوراشیاء خورونوش کی تیاری میں استعمال ہونے والے پانی کے معیار کا جائزہ بھی لیا گیا، انرجی ڈرنکس کے حوالے سے جدید تحقیق اورمارکیٹ ریسرچ پر غورکیا گیا۔

سائنٹیفک پینل میں شامل مختلف شعبہ جات کےماہرین نےاہم رائے دیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ٹیکنیکل ونگ کو تمام اہم قوانین پرمتفقہ رائےسے قانون سازی جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Shazia Bashir

Content Writer