(حافظ شہبازعلی) پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن ختم ہوتے ہی پی سی بی نے ٹیم آف دی پی ایس ایل کا اعلان کردیا، جنوبی افریقن سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلئیرز کو ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے جبکہ ملتان سلطانز کا کوئی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بنا پایا۔
پی ایس ایل کی رنگینیاں ختم ہوتے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم آف دی پاکستان سپر لیگ کا اعلان کردیا، اے بی ڈی ویلئیرزکی قیادت میں اعلان ہونے والی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم میں جگہ نہ بناسکنے والے کامران اکمل، وہاب ریاض اور آصف علی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
پی ایس ایل کی ٹیم میں پانچ غیر ملکی اور سات قومی کھلاڑی شامل ہیں ۔
ٹیم میں سب سے زیادہ پشاور زلمی کے چار، کراچی کنگز کے تین، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے دو دو جبکہ کوئٹہ گلیڈی ائیٹر کا ایک کھلاڑی شامل ہے لیگ میں ناقص ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیو الی ملتان سلطانز کا کوئی کھلاڑی ٹیم آف دی پی ایس ایل میں جگہ نہ بناسکا۔ ٹیم آف دی پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں شین واٹسن، اے بی ڈی ویلیئرز، کولن انگرام، کیرن پولارڈ اورسندیپ لکشمانے شامل ہیں۔
پاکستانی کھلاڑیوں میں کامران اکمل، بابر اعظم، آصف علی، فہیم اشرف، وہاب ریاض، حسن علی اور عمر خان شامل ہیں، ٹیم کا انتخاب کمنٹری پینل میں شام کمنٹریٹرز رمیز راجہ، ڈینی موریسن او پی سی بی کے ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے کیا۔