پی ایس ایل تھری، غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی

پی ایس ایل تھری، غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی
کیپشن: City42- PSL 3
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) پی ایس ایل تھری کے پلے آف میچز کے لئے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں میں شامل پاکستانی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے۔غیر ملکی کھلاڑی کل لاہور کو رونق بخشیں گے۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔پی ایس ایل پلے آف میچز کے ٹکٹس خریدنے کے خواہشمند لاہوریوں کیلئے بری خبر

پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے لئے غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی ہے۔ لاہور میں پی ایس ایل کا میلہ سجنے کوہے تیار، قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئیں،پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے،  کھلاڑیوں کی آمد پرائیرپورٹ کے اطراف تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے، بعد ازاں کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں پی سی ہوٹل لے جایا گیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔۔پی ایس ایل کھلاڑیوں کی نیلامی، ایف بی آر نے تفصیلات طلب کرلیں

 پہلا کوالیفائنگ فائنل آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا، جیتنے والی ٹیم فائنل کے لیے کراچی کی اُڑان بھرے گی جبکہ ہارنے والوں کو لاہور میں قسمت آزمائی کا ایک موقع اور ملے گا۔