ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گریڈ 21 میں ترقی کیلئے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئے 29 سینئر سرکاری افسران کا انتخاب

گریڈ 21 میں ترقی کیلئے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئے 29 سینئر سرکاری افسران کا انتخاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد ترک: سرکاری افسران کی گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئے 29 سینئر سرکاری افسران کا انتخاب کیا گیا ہے، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) نے ملک بھر کی مختلف سول سروسز، وفاقی و صوبائی محکموں اور اہم قومی اداروں سے تعلق رکھنے والے 29 سینئر افسران کو نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 27 کیلئے منتخب کیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری تحریری تفصیلات کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی کورس 10 اگست 2026 سے 3 جنوری 2027 تک این ڈی یو اسلام آباد میں منعقد ہو گا، منتخب افسران میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران، کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ سندھ محمد فیاض احمد جتوئی، سیکریٹری مائنز اینڈ منرلز سندھ راجہ شاہ زمان کھوڑو، سیکریٹری آئی پی سی خیبرپختونخوا محمد ضیاء الحق، سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بلوچستان سید فیصل احمد اور سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز سندھ محمد نواز ساہو شامل ہیں جبکہ پولیس سروس آف پاکستان سے ڈائریکٹر ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد سکندر حیات، ڈی آئی جی نارتھ زون نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس افضل احمد کوثر، ڈی آئی جی ساؤتھ پاکستان ریلویز پولیس لاہور منیر احمد شیخ، ڈی آئی جی (سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی) سروسز ڈویژن کراچی لیفٹیننٹ (ر) مقصود احمد اور ڈی آئی جی این 5 نارتھ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انعام الرحمان ملک کو منتخب کیا گیا ہے۔

مزید برآں، سیکریٹریٹ گروپ سے جوائنٹ سیکریٹری فنانس ڈویژن (ملٹری ونگ) اللہ داد اور جوائنٹ سیکریٹری وزیراعظم آفس عمران یوسف منتخب ہوئے ہیں، جبکہ فارن سروس آف پاکستان سے تاشقند میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، جنیوا میں پبلک ریلیشنز آفیسر ڈاکٹر بلال احمد، بیونس آئرس میں سفیر حسن افضل خان اور ینگون میں سفیر طارق کریم کو کورس کیلئے منتخب کیا گیا ہے، علاوہ ازیں، وزارت دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد عارفین، ان لینڈ ریونیو سروس کے ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف لا لاہور محمد عاصم حلیم، پاکستان کسٹمز سروس کے چیف کلیکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) اسلام آباد باسط مقصود عباسی اور چیف ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد عائشہ نیاز بھی منتخب افسران میں شامل ہیں جبکہ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس سے سفارت خانہ پاکستان چین میں اقتصادی مشیر محمد اسلم چوہدری اور تقرری کے منتظر نفیس رحیم کو کورس کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

مزید برآں،  انفارمیشن گروپ سے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروسز اکیڈمی اسلام آباد امبرین گل شاہد، وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے چیف پلاننگ عرفان خان، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کی جوائنٹ سیکریٹری کامرس ڈویژن ماریہ قاضی، وفاقی پبلک سروس کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل سید احمد بابر زیدی، گلگت بلتستان کونسل کے کمشنر ڈیپارٹمنٹ ان لینڈ ریونیو سدھیر خان کھٹک اور قومی احتساب بیورو (نیب) ہیڈکوارٹر اسلام آباد کے ڈائریکٹر شکیل انجم بھی منتخب ہونے والوں میں شامل ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق تمام منتخب افسران کو 19 جون 2026 تک اپنی دستیابی کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہو گا، جبکہ انہیں 8 اگست 2026 کو صبح 10 بجے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کی فیس فی شریک 21 لاکھ 69 ہزار 462 روپے مقرر کی گئی ہے، جس کی ادائیگی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن یا متعلقہ ادارہ کرے گا۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ ہدایات یا قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔