ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران امریکہ امن معاہدہ پاکستان کے لیے  بڑی سفارتی کامیابی اور باعثِ عزت ہے، طلال چوہدری

ایران امریکہ امن معاہدہ پاکستان کے لیے  بڑی سفارتی کامیابی اور باعثِ عزت ہے، طلال چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے  پارلیمنٹ کے باہر میٍڈیا سے گفتگو  کرتےہوئے کہاایران امریکہ امن معاہدہ پاکستان کے لیے  بڑی سفارتی کامیابی اور باعثِ عزت ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کامیابی وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور پوری ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے،وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ نے بھی امن معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، ایران سے متعلق مسئلے کے حل سے خطے سمیت دنیا کو فائدہ ہوگا،بڑی جنگ کا خطرہ ٹلا، عالمی معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی،ایران پر پابندیاں ختم ہونے سے پاکستان کو تجارت اور توانائی کے شعبے میں فائدہ ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر اس کامیابی کے ثمرات عوام تک پہنچانے ہوں گے۔
بلاول بھٹو ہمارے اتحادی اور  ہر اہم معاملے پرپی پی پی سے مشاورت ہوتی ہے، کشمیر کے معاملے پر نواز شریف نے اہم اجلاس میں مشاورت کی، وفاقی حکومت کشمیر کی قیادت اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد فیصلے کرے گی، کشمیر معاہدے کے 38 نکات میں سے 37 پر عملدرآمد کیا گیا،ایک نکتے پر اتنا بڑا فساد کیوں کھڑا کیا گیا، اس کا جواب ملنا چاہیے،کچھ آڈیوز منظرعام پر آ چکی ہیں، تحقیقات سے حقائق سامنے آئیں گے، دشمن عناصر بلوچستان اور کشمیر میں پراکسیز کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، کشمیر کے عوام کے حقوق اور مسائل کا حل جمہوری طریقے سے نکالا جائے گا۔