ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تمام ڈسکوز کو ایس او پیز جاری

محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تمام ڈسکوز کو ایس او پیز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی:وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خاں لغاری کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام ڈسکوز کو خصوصی ایس او پیز جاری کر دیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی نے تمام ڈسکوز کو  ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام، بالخصوص 9 اور 10 محرم کے دوران مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر بجلی کی مسلسل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

حکام کے مطابق ڈسکوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ حساس علاقوں میں بجلی کے نظام کی پیشگی جانچ پڑتال مکمل کی جائے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور کسی بھی فنی خرابی کی صورت میں فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔