ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیلا گنبد یوئنگ ہال ہاسٹل اراضی کیس , حکومت پنجاب سے رپورٹ طلب

 نیلا گنبد یوئنگ ہال ہاسٹل اراضی کیس , حکومت پنجاب سے رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : نیلا گنبد کی ساڑھے 11 کنال اراضی کا تنازع ، ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ایف سی کالج کی اراضی سے متعلق کاروائی سے روک دیا۔ نیلا گنبد یوئنگ ہال ہاسٹل اراضی کیس میں حکومت پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس احمد ندیم ارشد نے رجسٹرار ایف سی کالج کی جانب سے دائر درخواست پر حکم جاری کیا ۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے 11 جون کو متنازع اراضی پر زبردستی قبضہ کیا ۔ لیز منسوخ کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مذکورہ اراضی 1915 میں ایف سی کالج کو لیز پر دی گئی تھی جبکہ 2018 میں لیز کی مدت کو 2048 تک بڑھا دیا گیا تھا۔ وکیل نے استدعا کی کہ حتمی فیصلے تک اراضی کا قبضہ واپس دلایا جائے اور حکومت کو مزید کارروائی سے روکا جائے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے 1975 سے لیز کی رقم جمع نہیں کروائی جو معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ اراضی تعلیمی مقاصد کے لیے حاصل کی گئی تھی لیکن اسے کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔ لہٰذا درخواست خارج کی جائے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر ایف سی کالج انتظامیہ سے لیز کا کرایہ وصول کرنا مقصود تھا تو حکومت کو کارروائی سے قبل باقاعدہ نوٹس جاری کرنا چاہیے تھا۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔

Ansa Awais

Content Writer