ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے پولیس نے 22 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات مالک تک پہنچا دیے

موٹروے پولیس نے 22 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات مالک تک پہنچا دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے 22 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات مالک تک پہنچادیے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گوادرکےقریب دوران پیٹرولنگ موٹروے پولیس افسران کو ایک بیگ سڑک سے ملا، بیگ میں 22 لاکھ روپے مالیت کے بیش قیمتی زیورات اور دیگر سامان موجود تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ موٹروے پولیس نے سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع سے مالک کو تلاش کیا اور پھر قانونی و تصدیقی مراحل کے بعد قیمتی سامان مالک کے سپرد کردیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سفر کے دوران بیگ سڑک پر گرگیا تھا جس کا مالک کو علم بھی نہ ہو سکا۔
 

Ansa Awais

Content Writer