سٹی42: پاکستان نیوی نے انٹرنیشنل سمندر میں ایک آئل ٹینکر کے زخمی بھارتی عملے کو بچانے کیلئے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا ۔ ہنگامی کال پر فوری رسپانس دیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے آج بدھ کے روز بتایا کہ لائبریریا کے آئل ٹینکر نےاپنے زخمی بھارتی عملے کیلئے مدد کی درخواست کی تھی، جے ایم آئی سی سی نے ہنگامی کال پر فوری ریسکیوآپریشن شروع کیا۔
آئل ٹینکر کے زخمی بھارتی اہلکار کو میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا، ریسکیو آپریشن قومیت سے بالاتر، پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ قابلیت کاعکاس ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک بحریہ کا اقدام سمندر میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے مثالی کردار کا ثبوت ہے۔