پرندوں کی خریدوفروخت کرنیوالےتاجروں کےلائسنس منسوخ کردیئے جانے پر ٹولنٹن مارکیٹ کے تاجروں نے وائلڈلائف ڈیپارٹمنٹ کیخلاف احتجاج شروع کر دیا۔
ٹولنٹن مارکیٹ کے تاجروں نے کہا کہ ایک عرصےسے یہی کاروبار کرتے آرہے ہیں،وزیراعلیٰ پرندوں کے تاجروں کو بے روزگار کرنے کے سنگین مسئلے کا نوٹس لیں۔
ٹولنٹن مارکیٹ کے صدرطارق جاوید نے بتایا ہے کہ اےسی،سیکرٹری وائلڈلائف نےمسئلہ حل کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز ہمارے مسائل کا خود نوٹس لیں، ہم لاہور کے شہریوں میں خوشیاں بانٹنے والے قانون پرست لوگ ہیں، ہمین بے جا تنگ کرنے کا سلسلہ بند کروایا جائے۔