ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ سے سیف سٹی کے ای چالانوں کے متعلق بڑی خبر

لاہور ہائیکورٹ سے سیف سٹی کے ای چالانوں کے متعلق بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:پنجاب حکومت نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ای چالان کرنےکو قانونی حیثیت بارے ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا ،،پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں ای چالان کے متعلق دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل واپس لی ،عدالت نے پنجاب حکومت کے  اپیل واپس لینے کی بناء پر کیس نمٹا دیا ۔

جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی ،،پنجاب حکومت نے سنگل بنچ کے ای چالان کو غیر قانونی قرار دینے کے خلاف اپیل دائر کی تھی ،،پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عمر فاروق خان پیش ہوئے اور  موٹر وہیکلز  ایکٹ  میں ترمیم کردی گئی ہے۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے رپورٹ عدالت پیش کردی، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل  نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت اب ہائیکورٹ میں دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل واپس لینا چاہتی ہے۔

فاضل  عدالت نے استفسار کیا موٹر وہیکلز آرڈینس کے متعلق معاملہ کو آپ کیسے واپس لے سکتے ہیں ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے جواب دیا اب آرڈینس نہیں بلکہ موٹر وہیکلز ایکٹ منظور ہوچکا ہے۔

عدالت نے پنجاب حکومت کے لاء افسر کی انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کی استدعا منظور کرلی۔

دو رکنی بینچ  نے سنگل بینچ  کے ای چالان کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ معطل کررکھا تھا ، ہائیکورٹ کے سنگل بینچ  نے شہری فلک شیر کی درخواست پر ای چالان کا اقدام غیر قانونی قرار دیا تھا۔