راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ نےسٹیٹ آف دی آرٹ سلاٹرہاؤس کی ڈویلپمنٹ کرنیکافیصلہ کر لیا۔
ٹولنٹن مارکیٹ جیل روڈسلاٹر ہاؤس ڈویلپمنٹ پر اہم اجلاس منعقد ہوا،سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نےاجلاس کی صدارت کی،ٹولنٹن مارکیٹ کاسلاٹرہاؤس جدیدعالمی معیارکیمطابق اپگریڈکیاجائےگا،منصوبےکی تخمینہ لاگت1642ملین روپےمقرر کیا گیا،سلاٹرہاؤس میں انٹرنیشنل سلاٹرنگ سسٹم، ری سپشن، بریڈنگ و سٹرینگ ایریاشامل ہونگے۔
سلاٹر سے قبل مرغیوں کی ڈاکٹرز سے صحت جانچ لازمی قرار دیا گیا،جدید حفظانِ صحت نظام اور ٹمپریچر کنٹرول سسٹم نصب کیے جائیں گے،320میٹر مکمل کورنگ نالے کی تعمیر کی منظوری دی گئی،روڈ سلپ، سلاٹر شیڈ، پارکنگ ایریا اور موجودہ سڑکوں کی بحالی کا منصوبہ تیار کیا گیا،مارکیٹ کوریڈورکی تعمیرمکمل، بیریئرز اور واک ویز کی جلد تنصیب کی ہدایت کی گئی۔
پی سی ون فوری تیار کرنے اور منصوبے میں تیزی لانے کا حکم جاری کیا گیا،سلاٹر ہاؤس میں سولر لائٹس اور سیمی آٹو سسٹم نصب کیے جائیں گے،قریبی کچی آبادیوں میں سولر سسٹم لگا کر بجلی فراہم کرنے کی تجویز پرزیر غور کیا گیا،قصائیوں کی ہر دو ماہ بعد ٹیوٹا سے حفظانِ صحت کی لازمی تربیت کا فیصلہ کیا گیا،نالے پر ہائبرڈ سسٹم کی تعمیر کی منظوری دی گئی،سلاٹر ہاؤس کی تکمیل کے بعد آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ منصوبے کا ہر پہلو عالمی معیار، سٹیٹ آف دی آرٹ ہونا چاہیے۔