ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا دوہرا قتل، مقدمہ درج

کاہنہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا دوہرا قتل، مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ 4نامزد اور 3سے 4نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جن پر قتل سمیت دیگر سنگین دفعات لگائی گئی ہیں۔

پولیس اور ایف آئی آر کے مطابق مقتول پیر محمد ایک معذور شخص تھا جس نے تقریباً دو ماہ قبل نفیسہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی۔ شادی کے بعد دونوں کاہنہ کے علاقے نور پارک میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔

ایف آئی آر میں بیان کیا گیا ہے کہ مقتولہ کے والد غلام صدیق اور دیگر قریبی رشتہ داروں کو پسند کی شادی پر شدید رنج تھا جس کے نتیجے میں انہوں نے مبینہ طور پر اس سنگین واردات کو انجام دیا۔

مقدمے میں غلام صدیق، صدیق اللہ، مجیب اللہ اور شریف اللہ کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر 3 سے 4 نامعلوم ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پیر محمد اور اس کی اہلیہ نفیسہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کا پوسٹمارٹم جاری ہے جس کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔