ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کےبلوں کی اقساط پرتاحکم ثانی پابندی عائد

بجلی کےبلوں کی اقساط پرتاحکم ثانی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:لیسکونےبجلی کےبلوں کی اقساط پرتاحکم ثانی پابندی عائدکردی،ماہ جون میں ریکوری اہداف کےحصول کیلئےاقساط پرپابندی لگائی گئی۔

تفصیلات کےمطابق لیسکو نے کرنٹ بل وبقایا جات کی صورت میں کنکشن منقطع کرنےکاحکم دیا، صارفین سےموجودہ ماہ کابل ہرصورت جمع کروانےکےاحکامات جاری، بلوں میں بقایا جات کی مدمیں موجودرقوم کی وصولی کابھی حکم دیدیاگیا۔

قبل ازیں لیسکونےبقایات جات کی اقساط کرنےکی سہولت دےرکھی تھی، جون میں ہرقسم کی اقساط کی سہولت ختم کرکےریکوری کرنےکی ہدایت کی گئی۔

بلوں کی مقررہ تاریخ میں نیپراقوانین کےمطابق توسیع دی جائےگی، توسیع کےبعدمقررہ تاریخ تک عدم ادائیگی کی صورت میں بجلی منقطع کردی جائیگی، گھریلو،کمرشل وصنعتی صارفین سےبلوں کی ریکوری کیلئےاحکامات جاری کئےگئے۔