ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف آئی ٹی سٹی ’سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی‘ سے منظور شدہ پنجاب کا پہلا ادارہ بن گیا

نوازشریف آئی ٹی سٹی ’سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی‘ سے منظور شدہ پنجاب کا پہلا ادارہ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس، اجلاس میں نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ پرپیشرفت کاجائزہ، نوازشریف آئی ٹی سٹی سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی سے منظور شدہ پنجاب کا پہلا ادارہ بن گیا۔
نوازشریف آئی ٹی سٹی میں دنیاکےبڑےاورنامورانٹرنیشنل آئی ٹی گروپس کااظہاردلچسپی، نوازشریف آئی ٹی سٹی کےسیلی کون بلاک میں23بڑی آئی ٹی کمپنیاں ادارےقائم کرنےکو تیار، لندن کانامورایمپیریل کالج نووےکیئرکےاشتراک سےمیڈیکل کالج اورہسپتال بنائےگا۔

نیٹ سول نوازشریف آئی ٹی سٹی میں پاکستان کی پہلی جامع آئی ٹی یونیورسٹی قائم کرےگا، روٹس گروپ برطانوی وارک یونیورسٹی کےساتھ جوائنٹ وینچرکرےگا۔

ڈیٹافورٹ اورماری ٹیک ٹئیر تھری اور ٹیئر فورڈیٹاسنٹربنائیں گے، ڈیٹاروکز نےپنجاب کی پہلی ایف ٹی اےسےمنظورشدہ لیب بنانےمیں اظہاردلچسپی ظاہر کی۔ 

سی بی ڈی کےسی ای اوعمران امین نےپراجیکٹس پرتفصیلی بریفنگ دی، وزیراعلیٰ پنجاب نےنوازشریف آئی ٹی سٹی کےقیام کے لئےمزیدمؤثر ،ضروری اقدامات کی ضرورت پرزور دیا۔