ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال : اغواء ہونیوالا 14 سالہ بچہ بازیاب، والدین کے سپرد

نارووال : اغواء ہونیوالا 14 سالہ بچہ بازیاب، والدین کے سپرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین :سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل لاہور کی کامیاب کارروائی سے نارووال سے لاپتہ ہونے والا 14 سالہ علی رضا بازیاب کروا کر بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

والدین نے بچے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ظفر وال میں درج کروایا تھا۔

بچے نے بیان میں بتایا کہ کچھ لوگ بدفعلی کرنا چاہتے تھے اسی خوف سے گھر سےبھاگا۔

والدین اور اہل علاقہ نے بچے کی بازیابی کے لئے احتجاج بھی کیاتھا،سی سی ڈی نے تھانہ نشتر کالونی میں درج مقدمے کا اشتہاری بھی گرفتار کرلیا۔

 سی سی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار اشتہاری ملزم تابش مسیح گزشتہ 3 سال سے روپوش تھا ۔