ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام احتیاط کریں،خطرے کی گھنٹی بج گئی

عوام احتیاط کریں،خطرے کی گھنٹی بج گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق،کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل 7 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کی جائےگی۔

 انسداد پولیو مہم پشاور، نوشہرہ، مہمند، ہنگو سمیت خیبر، کوہاٹ اورچارسدہ میں انسدادپولیومہم کل سے چلائی جائے گی ،کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پاک افغان مہاجرکیمپس، مخصوص یونین کونسلز میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

دوسری جانب رواں ماہ کراچی میں بھی پولیو وائر س کی تصدیق ہوئی جس کے بارے میں ترجمان محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ  پولیو وائرس ٹائپ ون کی پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری نے تصدیق کی ہے اور ضلع شرقی میں سہراب گوٹھ کے مقام پر پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔قبل ازیں گزشتہ سال اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے سیوریج سیمپلز میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔