مغلپورہ کے قریب نہر سے نومولود کی لاش برآمد

Newborn's dead body found in canal in Lahore, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ دلاور: مغلپورہ کے قریب نہر سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی. چھٹی کے روز نہر میں نہانے آئے لوگوں نے بچے کی لاش نہر سے نکالی۔

شہریوں کی جانب سے نومولود بچے کی لاش کو پانی سے نکال کر نہر کنارے رکھ دی گئی۔ نومولود بچے کی لاش برآمد ہونے کے بعد نہر میں نہانے والوں میں خوف پھیل گیا جس کے بعد شہری نہر سے بھاگتے رہے۔ شہریوں کی جانب سے خوف کے باعث ریسکیو اور پولیس کو اطلاع نہیں کی گئی۔