ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سےمتعلق عدالت سے بڑی خبر آگئی

hamza shehbaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہورہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کیلئےکاز لسٹ جاری کردی، جسٹس شاہد وحید کیس کی سماعت کریں گے ۔ جسٹس شاہدوحید20 جون کو حمزہ شہباز کیخلاف دائر درخواستوں کی ریگولر کیس کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔

پی ٹی آئی کے میاں محمودالرشید، سبطین خان، ق لیگ کے رہنماء چودھری پرویزالہی سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کررکھی ہیں، درخواستوں میں حمزہ شہباز، چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ حمزہ شہباز کا الیکشن متنازعہ تھا، آئینی طریقہ کار کے مطابق انتخاب نہیں ہوا، حمزہ شہباز نے مطلوبہ ووٹ حاصل نہیں کئے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حمزہ شہباز کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں ہیں۔

درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ عدالت حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلی حلف کالعدم قرار دے، مزید استدعا کی گئی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلی کام سے روکا جائے۔