طیاروں میں کمی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر

Lahore Airport
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:طیاروں میں کمی اور دیگر فنی وجوہات، لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدیدمتاثر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور آنے اور جانے والی تین پروازیں منسوخ، پانچ تاخیر کا شکار رہیں۔لاہور سے جدہ جانے والی پرواز ای آر 1821 منسوخ ،نجف سے آنے والی پرواز آئی ایف 343 منسوخ ،نجف جانے والی پرواز آئی ایف 344 منسوخ ہوگئی۔اس کے علاوہ کویت سے آنے والی پرواز جے 9501 دو گھنٹے تاخیر کا شکارہوگئی۔

جبکہ سکردو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 456 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔ابوظہبی جانے والی پرواز ای وائے 242 اڑھائی گھنٹے تاخیر کا شکارہے۔