سٹی 42: مہنگائی،ایل پی جی مافیا نےبھی بہتی گنگامیں ہاتھ دھونے لگا، پنجاب بھر میں ایل پی جی کی مقررہ کردہ قیمت 141 روپے ہے لیکن اب لاہوریوں کو ایل پی جی 146 روپے فی کلوگرام میں مل سکے گی۔
تفصیلات کےمطابق ایل پی جی پیداواری اداروں نےایل پی جی 5ہزار میٹرک ٹن مہنگی کردی جس کےبعدایل پی جی فی میٹرک ٹن قیمت 7500 روپےتک پہنچ گئی۔ پیداواری اداروں کی جانب سے قیمت بڑھانے کے بعد ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز نے بھی قیمتوں میں اضافے کو صارفین پر منتقل کردیا ۔
اب شہریوں کو ایل پی جی 5 روپے اضافے کے بعد 146 روپے فی کلوگرام میں مل سکے گی گھریلو سلنڈر 60 روپے بڑھ کر 1772 روپے کا ہوگیا اور کمرشل سلنڈر 240 روپے مہنگا ہوکر 6497 روپے کا ہوگیاجبکہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 141 روپے فی کلوگرام مقرر کررکھی ہے۔