ویب ڈیسک : شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے شوہر عمیر جسوال کے ہمراہ انسٹاگرام پر نئی تصویر شیئر کی ہے جس کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ ثنا جاوید نےانسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل کی سواری کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمیر جسوال ہیلمٹ پہن کر پیچھے بیٹھے ہیں جبکہ ثنا کیپ پہنے آگے بیٹھی ہوئی ہیں۔
View this post on Instagram
ثنا جاوید نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’امید کرتی ہوں کہ آپ کو یہ سواری پسند آئی ہوگی۔‘
اداکارہ کے شوہر عمیر جسوال نے بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’انہیں یہ رائیڈ پسند آئی ہے۔‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ثنا جاوید نے عمیر جسوال کو اپنے لیے سب سے قیمتی قرار دیتے ہوئے انہیں منفر انداز سے سالگرہ کی مبارک باد پیش کی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثنا جاوید نے عمیر جسوال کے ساتھ اپنی دو تصاویر شیئر کی تھیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا تھا کہ ’میں اپنے لیے سب سے قیمتی انسان کو سالگرہ کے موقع پر مبارک باد پیش کرتی ہوں، میرا شریکِ حیات عمیر جسوال میرے لیے پوری دنیا کی طرح ہے اور میری خواہش ہے کہ وہ ہمیشہ ستارے کی طرح چمکتا دمکتا نظر آئے‘۔
View this post on Instagram