انسداد کورونا میں بروقت اقدامات نہ کرنا ڈاکٹروں کیلئے مہنگے پڑ گئے

انسداد کورونا میں بروقت اقدامات نہ کرنا ڈاکٹروں کیلئے مہنگے پڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: انسداد کورونا  کے بروقت اقدامات نہ کرنا ڈاکٹروں  کے لئے مہنگا پڑگیا۔ سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ کے ایم ایس ڈاکٹر خالد محمود بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق   سٹی فورٹی ٹو نے ایم ایس سوشل سکیورٹی ملتان روڈ ڈاکٹر خالد محمود کی کورونا رپورٹ حاصل کرلی، ذرائع کے مطابق سوشل سکیورٹی میں کام کرنے والے ڈاکٹرز گزشتہ چار ماہ سے عدم سہولیات کا رونا رو رہے ہیں۔

 

ہیڈ آفس کی جانب سے ڈاکٹروں  کے لئے کٹس اور ماسک کی خریداری کا عمل زیر التواء ہے جبکہ ٹینڈر میں بھاری غلطیاں کی گئیں،  زرائع کے مطا بق اس سے قبل ایم ایس کوٹ لکھپت اور سوشل سکیورٹی شاہدرہ  کے متعدد ڈاکٹرز اور نرسز بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔  سہولیات کی عدم فراہمی اور کورونا کے بڑھتے کیسز پرسوشل سکیورٹی کے متعدد  ڈاکٹر  نوکریاں چھوڑ چکے ہیں جبکہ دیگر خوف کا شکار ہیں۔

 یاد رہے کہ  کورونا کے مہلک وار جاری ہیں، لاہور میں  مزید19 اموات ہوگئیں، 95 روز میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 419 ہوگئی، مصدقہ مریض 29 ہزار 819 ہو گئے اور پنجاب میں کورونا پازیٹو 58 ہزار سے زائد، وائرس میں مبتلا پولیس کے مزید 2 جوان شہید ہوگئے 24 گھنٹوں میں 51 اہلکار وبا سے متاثر ہوئے۔

کورونا سے 124 اہلکاروں و افسران نے صحتیاب ہوکر دوبارہ ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں جبکہ لاہور پولیس کے 198 افسران و اہلکار قرنطینہ ہیں اور اب تک لاہور پولیس میں کورونا وائرس کی وباء سے شہداء کی تعداد پانچ ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل عمران صفدر نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔صحت یابی کے بعد گھر پہنچ گئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل عمران صفدر کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوگئے اور صحت یابی کے ہسپتال سے گھر پہنچ گئے۔
 

Shazia Bashir

Content Writer