ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں رواں برس 12 ہزار 202 شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں

لاہور میں رواں برس 12 ہزار 202 شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: رواں سال شہر کے مختلف علاقوں میں 12 ہزار 202 شہریوں کی جیبیں کاٹ لی گئیںْ
پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن جیب تراشی کے 2548 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن جیب تراشی کی 2312 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
صدر ڈویژن جیب تراشی کے 2286 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،کینٹ ڈویژن میں 2174، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں جیب تراشی کے 1692 مقدمات درج ہوئے۔
سول لائنز ڈویژن میں رواں سال جیب تراشی کی 1190 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔