ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں  20 جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کے دوسرے ہفتے کا آغاز

لاہور ہائیکورٹ میں  20 جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کے دوسرے ہفتے کا آغاز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات جاری ہیں، جبکہ 20 جولائی سے عدالتی تعطیلات کے دوسرے ہفتے کا آغاز ہوگا۔ تعطیلات کے دوران بھی ضروری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لیے ججز اور بنچز کی تشکیل کر دی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر آئندہ ہفتے 11 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ اس دوران 5 ڈویژن بنچز اور 11 سنگل بنچز مختلف ضروری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے، جبکہ ڈویژن بنچز پیر سے جمعرات تک کام کریں گے۔ ڈویژن بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔

ڈویژن بنچ نمبر ایک چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل خان پر مشتمل ہوگا، جو تمام نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔

ڈویژن بنچ نمبر دو جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ہوگا، جو سول نوعیت کے مقدمات سنے گا۔

ڈویژن بنچ نمبر تین جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل ہوگا، جو فوجداری مقدمات کی سماعت کرے گا۔

ڈویژن بنچ نمبر چار جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس عابد حسین چٹھہ پر مشتمل ہوگا، جو سول نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔

ڈویژن بنچ نمبر پانچ جسٹس محمد طارق ندیم اور جسٹس عبہر گل خان پر مشتمل ہوگا، جو فوجداری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔

شیڈول کے مطابق جسٹس شاہد کریم آئندہ ہفتے صرف سنگل بنچ کی حیثیت سے مقدمات کی سماعت کریں گے۔