سٹی 42: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پہلے پی ٹی آئی والے تیاری تو کر لیں، 5 اگست کو ہم تیار ہی تیار ہیں ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے یہ بات اسلام آباد میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران ایک صحافی کے اس سوال کے جواب میں کہی کہ 5 اگست کو پی ٹی آئی کے "احتجاج" کی تیاری کے حوالے سے حکومت کی کیا تیاری ہے۔
محسن نقوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا، فیڈرل کانسٹیبلری بنانے کا مقصد اس فورس کو مضبوط بنانا ہے ، اس فورس کے شہداء پیکج تنخواہ اور دیگر مراعات دوسری فورسز سے کم تھیں ،فیڈرل کانسٹیبلری میں موجودہ 2400 نفری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ،فیڈرل کانسٹیبلری میں اینٹی رائٹس اور سپیشل پروٹیکشن یونٹس قائم کیے جا رہے ہیں ۔
محسن نقوی نے کہا، افغانستان ہمارا ہمسایہ بھائی ملک ہے ،پاکستان سے صرف ان افغانیوں کو واپس بھجوایا جا رہا ہے جو غیر قانونی طور پر یہاں مقیم ہیں ۔
محسن نقوی نے کہا، بارش سے انٹرچیجنج منصوبے پر انگلیاں اٹھانے والوں کو ہمارا کام ہضم نہیں ہو رہا ،ایف ایٹ پل سے سڑک کا فاصلہ دیکھیں اور سڑک سوئی گیس والوں نے کھدائی کی تھی جس پر انہوں نے پائپ ڈال کر بند کر دی تھی ،ان کے ناقص کام کی وجہ سے سڑک بیٹھی جس کو سی ڈی اے نے مرمت کر دیا ،اس سڑک کو لے کر ایف ایٹ انٹرچینج کو نشانہ بنایا جا رہا تھا ،میں ان لوگوں کو یہ بھی بتا دوں کہ ہم اگلا منصوبہ 30 دنوں میں مکمل کریں گے ۔
محسن نقوی نے کہا، جو لوگ ہمارے پیچھے پڑے رہتے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں ان کا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں۔
انہوں نے کہا، صدر مملکت آصف علی زرداری کے حوالے سے غلط خبر چلی اور اس پر پروپگینڈہ ہوا ۔
وفاقی دارالحکومت کی ترقی کیلئے انتظامات کے متعلق سوالات کے جواب میں محسن نقوی نے کہا، اسلام آباد میں گرین بیلٹ ایریا کو بڑھانا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا، سموگ کا مسئلہ میری اولین ترجیح ہے،3یا 4 سال بعد سموگ کا مسئلہ اسلام آباد میں ہو گا اس کیلیے ہم ابھی سے اقدامات لے رہے ہیں۔ سموگ کے سدباب کیلیے انٹرنیشنل ڈونرز سے بھی رابطے میں ہیں۔
محسن نقوی نے کہا، اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کریں گے ۔
محسن نقوی نے کہا، ایران اسرائیل جنگ بندی میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کیلدی کردار ہے ۔
اسلام آباد کے تھانوں کی تعمیر نو
امحسن نقوی نے انکشاف کیا کہ سلام آباد کے 27 تھانوں کو نیا بنانے کے منصوبے پر کام کا آغاز ہونے لگا ہے۔ جتنے تھانے گرین بیلٹس پر تھے ان کیلئے زمین اور فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے ۔
دسمبر تک اسلام آباد کے تھانے بالکل نئے ہوں گے ۔
وزیر داخلہ جو اسلام آباد کی وفاقی انتظامیہ اور کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے براہ راست نگران بھی ہیں ، انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں 133 غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز ہیں ان کیخلاف کاروائی شروع کرنے جا رہے ہیں۔
غیر قانونی کال سنٹرز کے خلاف بھی کریک ڈاون جاری ہے ۔
محسن نقوی نے سوال کے جواب میں بتایا کہ ویزا سکینڈل میں وزارت داخلہ کا کوئی افسر اور ملازم ملوث نہیں ۔
وزارت داخلہ کوئی انٹری ویزا جاری نہیں کرتا، یہ معاملہ سفارتخانے سے منسلک ہے ۔
وزیر داخلہ نے بتایا، پاکستانی ویزوں ورک ویزوں کیلیے گلف مملک کے مسلسل دورے کر رہے ہیں