شاہد سپرا: پنجاب حکومت نےلیسکو میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے.
سعادت صدیق کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایسٹرن سرکل تعینات کر دیا گیا,شاہد ملک کو ایسٹرن سرکل سے ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی،صغیر احمد کو ایس ڈی او صحافی کالونی سب ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔
شعیب نواز کو صحافی کالونی سے ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی،لیسکو چیف محمد رمضان بٹ کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔