عثمان خان: فیڈرل بورڈ برائے ثانوی تعلیم (ترمیمی) بل 2025 سینیٹ سے منظور کر لیا گیا۔
بل سینیٹ میں وزیر تعلیم کی غیر موجودگی میں حکومتی رکن وجیہہ اکرم نے پیش کیا۔وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ اس بل کے ذریعے صوبوں کو فیڈرل بورڈ میں نمائندگی دی گئی ہے تاکہ نظام تعلیم میں ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ کابینہ سے کچھ اختیارات نکال کر وزیر اعظم آفس کو تفویض کیے گئے ہیں۔
اعظم نزیر تارڑ نے مزید کہا کہ بل میں کچھ تکنیکی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کے تحت چند شقیں شامل یا حذف کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حکومتی بل ہے جس کا مقصد اختیارات کی تقسیم اور نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
ایوان نے بل کو اکثریتی ووٹوں سے منظور کر لیا۔