ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیر اعلیٰ سندھ کی تقریب کے دوران مہمان پروفیسر کی طبیعت ناساز، اسٹیج پر گر پڑے

 وزیر اعلیٰ سندھ کی تقریب کے دوران مہمان پروفیسر کی طبیعت ناساز، اسٹیج پر گر پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زبیر راشد:  کراچی میں ایک سرکاری تقریب کے دوران مہمان پروفیسر کی طبیعت اچانک بگڑنے سے وہ اسٹیج پر گر پڑے، جس پر تقریب میں فوری طور پر ہلچل مچ گئی۔

واقعہ کے فوری بعد طبی امداد کے لیے ایمبولینس طلب کی گئی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ خود اسٹیج سے اتر کر پروفیسر کی خیریت دریافت کرنے پہنچے۔

پروٹوکول عملے اور طبی ٹیم نے فوری طور پر پروفیسر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ ان کی صحت کے بارے میں مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہو سکیں۔

تقریب میں موجود شرکاء واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔