عابد چودھری:بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کی شامت آ گئی،پیر سے شہر میں موٹرسائیکل سوار بغیر ہیلمٹ نظر نہ آئیں۔
سی ٹی او اطہر وحید نے ٹریفک پولیس کو 2روز کی ڈیڈ لائن دیدی۔بغیر ہیلمٹ ،بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل سوار اہلکاروں پر بھی مقدمات درج ہونگے۔
وائرلیس پیغام میں بتایا گیا ہے کہ اہلکاروں کو نمبر پلیٹ ،ہیلمٹ کے استعمال سے آگاہ کر دیا جائے،کارروائی نہ کرنیوالے وارڈنز کی ایک سال کی نوکری ضبط ہوگی۔
جان لیوا حادثات پر وزیراعلیٰ نے ہیلمٹ کی پابندی کے احکامات دئیے۔سی ٹی او کے مطابق دو روز میں شہریوں کو ہیلمٹ کی پابندی بارے آگاہ کردیا جائے۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App